صدر اور وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں اتحاد کے اجلاس نے این آر او معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی ون ٹو ون ملاقات کے بعد ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے رہنما سرجوڑ کے بیٹھے ۔ ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلا س میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر نے ہمیشہ مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیا ،بعض عناصر نان ایشوز کی سیاست کررہے ہیں، صدر کو استثی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہموریت کو چارسال سے پٹری سے اتارنے کی سازش ہو رہی ہے۔