این اے 140 قصور3: انتخابی نتیجے پرہنگامہ آرائی، آج دوبارہ گنتی

Qasoor

Qasoor

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چالیس قصور تین کا انتخابی نتیجہ رات گئے تبدیل کردیا گیا۔ جس کے بعد پہلے کامیاب قرار دیئے گئے عظیم الدین لکھوی کے حامیوں نے ہنگامہ کیا اور دھرنا دے دیا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیداور عظیم الدین لکھوی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن رات گئے ان کے مد مقابل ملک رشید کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی چیکنگ میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے سینتالیس ہزار ایک سو ستاسی ووٹ لیے جبکہ ملک رشید سینتالیس ہزار دو سو ساٹھ ووٹ حاصل کرسکے۔

اعلان کے بعد دونوں گروپوں کے حامی افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور الیکشن کمشن آفس میں نعرے بازی کی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نینتائج روک کر دونوں امیدواروں کو آج دوپہر دو بجے دوبارہ گنتی کیلیے بلالیاہے۔