مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارعلی خان کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی پارلیمنٹ سے ایوان صدرکے مرکزی گیٹ تک پہنچی ریلی جب ایوان صدرکے قریب پہنچی تو پولیس نے ریلی کو آگے جانے سے روک دیا تاہم ارکان پارلیمنٹ گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس موقع پرچوہدری نثارعلی خان نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کوعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں حکمرانوں نے مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو عوامی احتساب شروع ہوجائے گا۔ عدلیہ کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کیا جارہا۔ ریلی سے راجہ ظفرالحق نے بھی خطاب کیا۔