اسلام آباد : ایوان صدرمیں ہونیوالے اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمینٹ کی بالادستی اورایگزیکٹو کی اتھارٹی کا ہر صورت میں تحفظ اورپارلیمینٹ اور جمہوری حکومتوں کے خلاف سازشوں کوڈٹ کرنا کام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختو نخواہ سندھ بلوچستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹوز نے وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور ایگزیکٹو کی اتھارٹی اورجمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں ان خدشات پرکھل کرتحفظات کا اظہار کیا گیا جس میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیخلاف سازش کی بوآرہی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ سرحد بلوچستان ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیراسمبلی میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے قراردادیں منظورکرائی جائیں۔