اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ایوان صدر میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر غور کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔
صدر زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، افراسیاب خٹک ، چوہدری پرویز الہی، ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، اسرار اللہ زہری، منیر اورکزئی، سید خورشید شاہ اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے علاوہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال اور صلاح مشورے کئے گئے ۔ صدراتی ترجمان نے بتایا کہ یہ اجلاس ملک کی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے چودہ اور سترہ مارچ کو ہونے والے اجلاسوں کی کڑی ہے۔