ایپل نے آئی پیڈ کا چھوٹا ماڈل متعارف کرا دیا

IPAD

IPAD

امریکا (جیوڈیسک) امریکی کمپیوٹر اور سمارٹ فونز بنانے والے ادارے ایپل نے مقبول عام آئی پیڈ کا ایک چھوٹا ماڈل متعارف کروا دیا۔ یہ منی آئی پیڈ مارکیٹ میں دو نومبر سے دستیاب ہوگا۔اس آئی پیڈ کے بارے میں مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بڑا اپ سیٹ کرے گا۔ ایپل منی کی اسکرین بیس سینٹی میٹر یا سات اعشاریہ نو انچ ہے۔

منی آئی پیڈ کو متعارف کروانے کی خصوصی تقریب ایپل کمپنی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد کی۔ ایپل کمپنی کے مطابق یہ نارمل آئی پیڈ کو شرنک یا چھوٹا نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایپل ٹیکنالوجی کا نیا شاہکار ہیں۔