ایڈمرل مائیک مولن آج ریٹائر ہو جائیں گے

mike mullen

mike mullen

واشنگٹن : امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن آج ریٹائر ہورہے ہیں۔ مارٹن ڈمپسی ان کی جگہ لیں گے۔ مائیکل مولن نے اکتوبر دو ہزار سات میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چئیرمین کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے پاکستان پر دل کھول کر الزامات لگائے۔ کبھی حقانی نیٹ ورک کیلئے پاکستان کی حمایت کی بات کی تو کبھی کہا کہ آئی ایس آئی کا حقانی نیٹ ورک پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔
مارٹن ڈمپسی، مائیک مولن کی جگہ لیں گے۔ انسٹھ سالہ جنرل ڈمپسی نے دو ہزار تین اور چار میں عراق میں فرائض انجام دہئے۔ انہوں نے سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کی بھی تربیت کی۔