ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کا لوئر سیرلہ کا دورہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کا لوئر سیرلہ کا دورہ حاجی محمد یوسف لنک روڈ کا معائینہ نکاسی آب کیلئے نالہ تعمیر کرنے کا اعلان تفصیلات کیمطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف نے صحافیوں کے ہمراہ گزشتہ روز وارڈ نمبر 1لوئر سیرلہ کا وزٹ کیا اس موقع پر مقامی آبادی کے افراد نے لوئر سیرلہ کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

خاص طور پر نکاسی آب کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے اپنی شدید مشکلات سے آگاہ کیا اور حاجی محمد یوسف لنک روڈ کا وزٹ کروایا لوئر سیرلہ کے وزٹ کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے مقامی آبادی کے افراد کو یقین دلایا کہ پہلے مرحلے میں نکاسی آب کیلئے نالے کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا ۔