ایڈوائزری کونسل کی دی گئی فہرست ایم ڈی او پی ایف کو بھجوا دی گئی ہے، ڈائریکٹر او پی ایف شیخ خالد اقبال۔

 

اسلام آباد( بلال بابر سے ) اوورسیز پاکستان یز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ خالد اقبال نے کہا ہے کہ پی او اے ایف انٹرنیشنل کے صدر چوہدری محمد اکرم منہاس’ جنرل سیکرٹری بلجیم چیپٹر محمد امجد گوندل اور دیگر اراکین کی طرف سے وزارت اوورسیز پاکستانیز اور او پی ایف کی ایڈوائزری کونسل میں پی او اے ایف انٹرنیشنل کے نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے فراہم کی جانے والی فہرست ایم ڈی او پی ایف کو ارسال کردی گئی ہے۔

جو چند دنوں تک اس حوالے سے وزارت کو باقاعدہ خط لکھ کر احکامات حاصل کریں گے شیخ خالد اقبال نے پی او اے ایف انٹرنیشنل کے میڈیا ایڈوائزر بلال بابر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی او اے ایف انٹرنیشنل کی وفاقی وزیر اوورسیز پاکستا نیز ڈاکٹر فاروق ستار ، ایم ڈی او پی ایف اور فیڈرل سیکرٹری محمد ندیم اشرف و دیگر ڈائریکٹرز کے ساتھ کی گئی میٹنگ کے اثرات بہت جلد برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ او پی ایف نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جو منصوبے شروع کررکھے ہیں ، بہت جلد ان کی آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے او پی ایف اور پی او اے ایف انٹرنیشنل کے درمیان دور ہوتے ہوئے فاصلوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں فورمز کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی مدد ہے اور ہم اس حوالے سے پی او اے ایف انٹرنیشنل کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔