ایڈونچر سے بھرپور فلم جوکر ریلیز ہو گئی

Bollywood film joker

Bollywood film joker

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی فلم “جوکر”آج ریلیز ہو گئی ہے۔ مزاحیہ فلم میں خلائی مخلوق بھی دیکھنے کو ملے گی۔”جوکر” میں اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو طویل عرصہ دیار غیر میں رہنے کے بعد اپنے گاں کو لوٹا ہے۔ واپس آ کر اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ اس کا گاں ملک کے نقشے سے مٹ چکا ہے۔

نقشے پر گاں کی بحالی کے لیے وہ شخص سینکڑوں دیہاتیوں کو جمع کر لیتا ہے۔ مشن میں خلائی مخلوق بھی اس کا ساتھ دے رہی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن فلم کو بھرپورپذیرائی حاصل ہوئی اور شائقین کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا۔