ایڈیلیڈ ٹیسٹ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے چارسو تیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹ پر ستتر رنز بنائے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز ایک سو گیارہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اسکور میں ایک سو چھپن رنز کا اضافہ کرکے اننگز ڈکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میں فتح کیلئے چار سو تیس رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقی ٹیم کا ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ ہو سکا اور پینتالیس کے اسکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے۔ کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے چار وکٹ پر ستتر رنز بنائے ہیں اور اسے فتح کیلئے مزید تین سو تریپن رنز درکار ہیں۔