ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کھاریاں معین سے ہمیں بچایا جائے: محمد جہانگر

کھاریاں : ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کھاریاں معین ہمارے ساتھ کسی کی ایما پر انتظامی کاروائی کر رہا ہے اور 4 مرلے ،3 مرلے کے مکانوں پر ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے ، ہمیں اس ظلم سے بچایا جائے ، یہ اپیل کھاریاں محلہ رفیق پورہ کے رہائشی محمد جہانگر نے ارباب اختیار سے کی ہے اور کہا ہے کہ ار گرد کے کسانوں کے رقبوں پر موجود گھروں پر تو کوئی ٹیکس نہیں مگر ہمارے 4مرلے اور 3مرلے کے مکانوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ، جو کہ انتقامی کاروائی ہے ، اس سلسلے میں موقف دیتے ہوئے انسپکٹر معین نے صحافیوں کو بتایا کہ ون یونٹ کے تحت ان سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہمیں دھمکی دی ہے ، کہ اگر وصول نہ کی گئی تو متعلقہ انسپکٹر اور سپاہی کے خلاف کرپشن کے پرچے دوں گا ۔