ایکشن فلم”ریذیڈنٹ ایول ری ٹریبیوشن” ریلیز

action film Resident evil

action film Resident evil

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم “ریذیڈنٹ ایول ری ٹریبیوشن” ریلیز ہو گئی ہے، فلم میں زمین پر حملہ کرنے والے ایک مہلک وائرس اور انسان میں جنگ دکھائی گئی ہے۔

زمین کو ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو انسانوں کو تیزی سے زندہ لاشوں میں تبدیل کرتا چلا جا رہا ہے۔ یہ وائرس جس شخص پر حملہ کرتا ہے وہ چلتی پھرتی لاش بن کر دوسرے انسانوں کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔ ایسے میں ایلس نامی ایک لڑکی انسانیت کو اس آفت سے نجات دلانے کے لیے میدان میں نکل آئی ہے۔ یہ لڑکی زمین کے دشمن کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹوکیو سے نیویارک اور واشنگٹن سے ماسکو تک جنگ لڑ رہی ہے۔

ایلس کو اس وقت تک لڑنا ہے جب تک دنیا اس وائرس سے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی۔ ایکشن سے بھرپور یہ ہارر فلم ایشیا اور یورپ کے سینما گھروں میں آج سے دکھائی جا رہی ہے۔