ایکشن فلم ”ڈیتھ ریس تھری ” کا نیا ٹریلر ریلیز

Death Race III

Death Race III

ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن سیریز”ڈیتھ ریس”کی تیسری فلم امریکا میں بیس جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈیتھ ریس سیریز کی تیسری فلم بھی زندگی اور موت کے خونیں کھیل پر بنائی گئی ہے۔ جیل میں چند خطرناک قید یوں کو آزادی پانے کے لیے کار ریس جیتنا ہے۔ اس کھیل میں کچھ اور نہیں بلکہ ان کی زندگیاں دا پر لگی ہیں۔

فلم کا ہیرو ایک سپر اسٹار ڈرائیور ہے جسے ریس انتظامیہ فتح یاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔ ایکشن ، تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم میں اس بار لوک گوس مرکزی کردار کر رہے ہیں۔