بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ ایکٹنگ کو خاندانی پیشہ نہیں مانتے بلکہ شوق کیلئے اداکاری کرتے ہیں۔ کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان پر اکثر یہ الزام آتا ہے کہ فلمی دنیا میں کنکشنز کے سبب وہ بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ ایکٹنگ سے انسیت کے سبب بالی ووڈ کا حصہ بنے ہیں، اور کئی بار اپنی ایکٹنگ کی صلاحیتوں کو منوا چکے ہیں۔ نیتو سنگھ اور رشی کپور کے صاحبزادے لیجنڈری ایکٹر اور فلم میکر راج کپور کے پوتے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ذاتی کنکشنز کا استعمال نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔