ایک ارب کمانے کے لئے فلمیں نہیں بناتا ، شاہ رخ خان

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دینے والے شاہ رخ ایک ارب کلب کے مداح نہیں۔کہتے ہیں وہ یہ سوچ کر کام نہیں کرتے کہ ان کی فلمیں سو کروڑ کا بزنس کریں۔ شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن را ون فلاپ ہونے کے باوجود ایک سو پندرہ کروڑ کا بزنس کر گئی۔ ڈان نے ہٹ ہو کر ایک سو دس کروڑ کما لیئے اس کے باوجود شاہ رخ ایک ارب کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ۔

شاہ رخ کہتے ہیں کہ وہ اپنے آڈینس کی دلچسپی کو سامنے رکھ کر فلمیں بناتے ہیں۔ کولکتہ نایٹ رائیڈر کی جیت کے بعد بالی وڈ بادشاہ کے قدم زمین پر نہیں ٹک رہے۔ کرکٹ میں کام یابی کا جھنڈا گاڑ نے کے بعد اب ان کی نظریں فٹ بال پر ہیں۔