ممبئی: (جیو ڈیسک) ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا فلم ایک تھا ٹائیگر پاکستان مخالف فلم نہیں ہے۔ کیوبا میں عکس بند کی جانے والی اس فلم میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔ کبیر خان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد فلم کو کافی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تاہم فلم کے ڈائریکٹر کو فلم انڈسڑی کے دوستوں سمیت مداحوں سے فلم کے حوالے سے بہت سی شکایت موصول ہوئی جس پر انہوں نے کہا فلم ایک تھا ٹائیگر پاکستان مخالف فلم نہیں ہے۔