وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا ورنہ دہشتگردوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتاہے اور مصالحت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیس ہزار پاکستانیوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں ہے پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ مشرق وسطی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ حنا ربانی کھر نے اپنی تقریر کے دوران علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا لیکن ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔