بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ بھی شکست دے کر وائٹ واش کر دیا ۔ بھارت کی جانب سے 272 رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن 176 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور یوں 95 رنز کی فتح بھارت کی جھولی میں ڈال دی ۔ کولکتہ کے ایڈن گاڑدن گرانڈ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان 271 رنز بنائے ۔ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 75 ، اجنکیا راہنے نے 42 جبکہ گوتم گھمبیر اور سریش رائنا نے 38 ،38 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کے اسمتھ پاٹیل نے تین ، اسٹیون فن نے دو جبکہ تم برسنن اوراسٹیورٹ میکر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ دو سو بہتر رنز کے تعاقب میں کریگ کیسویٹر اورالیسٹر کوک نے شاندار 129 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔تاہم دونوں کے آٹ ہونے کے بعد باقی پوری ٹیم مجموعی اسکور میں صرف بیالیس رنز بنا کر آٹ ہو گئی ۔ انگلینڈ کے چھ بلے باز ڈبلر فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔کریگ کیسویٹر نے 63 اورالیسٹرکوک نے 60 رنز بنائے ۔بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا نے چار اور ایشون نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مانوج تیواری ، ہارون اور سریش رائنا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا نے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ میزبان بھارت نے پانچوں ایک روزہ اپنے نام کر کے وائٹ واش کیا ہے