ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.9 ارب ڈالر کی کمی

dollars

dollars

کراچی: (جیو ڈیسک) حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے ، نہ تو 3 جی لائسنس اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے اخراجات کے پیسے پاکستان کو ملے، جبکہ ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.9 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ اقتصادی ما ہرین کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر سے زائد تھے لیکن غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث یہ کم ہوکر 15 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی غیر ملکی ادائیگیاں کے مقابلے میں وصولیوں کے 3 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان نے رواں کھاتوں کے خسارے کو کسی حد تک کم کرنے کے لیے 3 جی لائسنز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 1.25 ارب ڈالر کی آس لگائی تھی جو رواں سال پوری ہوتی نظر نہیں آرہی۔ گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوتے دیکھا گیا اور ایک سال کے دوران ڈالر کی قدرمیں تقریبا 9.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔