ایک شعلہ ساگرا شیشے سےپیمانےمیں
Posted on May 11, 2012 By Adeel Webmaster خمار بارہ بنکوی
khumar barabankvi
ایک شعلہ ساگرا شیشے سےپیمانےمیں
لو کرن پُھوٹی سویرا ہوا میخانے میں
کفر و اسلام ہم آغوش ہیں میخانے میں
کعبہ شیشے میں ہے بُت خانہ ہے پیمانے میں
کیسی مبہوت سے بیٹھے ہیں جنابِ زاہد
جیسے پہلے ہی پہل آئے ہیں میخانے میں
تو قیامت سے ڈراتا ہے ہمیں اے واعظ
آتی رہتی ہے شب وروز یہ میخانے میں
مدھ بھری آنکھیں یہ ساقی کی الٰہی توبہ!
اور میخانے بھی آباد ہیں میخانے میں
سمت کعبہ جا نکلے کبھی جانب دیر
آج پہنچے ہیں بھٹکے ہوئے میخانے میں
جن کی توحید پرستی کی تھی شہرت وہ خمار
آج مصروفِ پرستش تھے صنم خانے میں
خمار بارہ بنکوی