اسلام آباد(جیوڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت طالبان سے مزاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ہی اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان پہلے ہی پاکستانی طالبان سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک لابی انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے اور پاکستان کی سیاسی قوتیں انتخابات مخالف لابی کا مقابلہ کرسکتیں ہیں۔
افغانستان میں علما کانفرنس پر جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں علما کانفرنس سود مند ثابت نہیں ہو گی مقبوضہ کشمیر پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر پر بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی کررہا ہے۔