اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وارنظرثانی اورایچ اوبی سی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنیپر غورکیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں تجاویز منظورکرلی جائیں گی،،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتے وارنظرثانی کی تجویز ایک اسیوقت میںسامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ، پہلے بھی آئل اینڈریگولیٹری اتھارٹی نے15دنوں میں قیمتوں میں تبدیلی کیفارمولے کی مخالفت کرتے ہوئے6یا 3ماہ تک قیمتیں برقراررکھنیکی تجویزدی تھی،اس کا موقف تھاکہ بھارت میں بھی عام آدمی کے مفادات مدنظر رکھتے ہوئے طویل عرصے بعد قیمتیں تبدیل کی جاتی ہیں،ایچ او بی سی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنیسے مختلف شہروں میں اس کی قیمتں مختلف ہوجائیں گی۔