الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے،تاہم ایم کیو ایم اجلاس میں شریک نہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیرمین جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں جاری ہے،فخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ منصفانہ الیکشن کا انعقاد سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہی ممکن ہے،اجلاس میں پیپلزپارٹی شیرپاو گروپ کے سربراہ آفتاب شیرپاو،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، مشاہد حسین سید ،،مولانا عطاالرحمن اوردیگر شریک ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہرضلع سے قومی اسمبلی کی ایک نشت بڑھائی جائے ،جبکہ قانون سازی پارلیمنٹ ہی کریگی۔