مسابقتی کمیشن نے اے ٹی ایم چارجز کی فکسنگ کے خلاف پاکستان بینک ایسوسی ایشن کا ہنگامی انسپکشن کیا مسابقتی کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن نے اے ٹی ایم چارجز کی فکسنگ کے خلاف پاکستان بینک ایسوسی ایشن کا ہنگامی انسپکشن کیا ہے اور اے ٹی ایم کے استعمال پر پندرہ روپے بینک چارجز فکس کرنے کی معاونت کے شبہ میں تحقیق کے لئے پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے دفتر سے دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
ترجمان مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ مسابقتی قواعد کے تحت مقابلے کے رجحان کے تحت بینک فیس کی رقم فکس نہیں کی جاسکتی اور فیس کی فکسنگ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی کوئی ہدایت بھی موجود نہیں ہیں۔