معاشرتی رویوں کے بارے میں بنایا جانے والا ڈرامہ سیریل سبز قدم آج سے اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جارہا ہے۔ جب قسمت کا فیصلہ انسان کے ہاتھ میں دے دیا جائے تو پھر معاشرہ برائیوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ یہی ہے عنوان اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کی جانے والی نئی ڈرامہ سیریل کا۔
ڈرامہ میں کہانی گھومتی ہے ایک ایسے شخص کے گرد جسے فرسودہ معاشرتی اقدار نے بنا دیا سبز قدم، نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں سنبل، ٹیپو شاہ، اکبر سبحانی، فرح زیبا، حسین احمد اور فرح شاہ، ڈرامہ سیریل سبز قدم بائیس فروری سے ہر بدھ کی رات آٹھ بج کر پینتیس منٹ پر صرف اے آروائی ڈیجیٹل پرپیش کیا جائے گا۔