اسلام آباد: (جیو ڈیسک) فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف سابق وفاقی وزیر بابراعوان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سولہ مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس افتتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریگا۔
عدالتی بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہیں۔ سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے دو رکنی عدالتی بینچ کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جس میں عدالت عظمی سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ بڑا بینچ تشکیل دے کر دو رکنی بینچ کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیں اور ان کی معافی کا عدالتی نظائر کی روشنی میں جائزہ لیں۔