بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماں کی عدلیہ کے بارے میں متنازعہ پریس کانفرنس سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان اور دیگر کی جانب سے متنازعہ پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس سعید آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا بابراعوان اور دیگر وفاقی وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس میں عدلیہ پر تضحیک کی گئی یا نہیں۔