بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

babar awan

babar awan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ آٹھ مارچ کو سنایا جائے گا۔ بابراعوان کے وکیل علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میرے موکل کا عدالت کی توہین کرنے کا ارادہ نہیں تھا، بابر اعوان کو اپنے عمل پر شرمندگی ہے۔

جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آپ شرمندہ تو ہیں لیکن معافی نہیں مانگی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔