باراک اوباما کا مصری صدر ، اسرائیلی وزیراعظم کو فون

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے مصر کے صدر محمد مرسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں جاری تشدد کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے مصری صدر محمد مرسی سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

اوباما نے مرسی پر زور دیا کہ حماس اسرائیل پر راکٹ حملے فوری بند کرے۔ امریکی صدر نے مصری ہم منصب سے غزہ میں ہونے والی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی جانب سے راکٹ حملے بند نہ ہونے کی صورت میں کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاہم امریکی صدر نے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔