امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما شاید دنیا کے مصروف ترین انسان ہوں گے لیکن وہ ایک صدر ہی نہیں ایک اچھے باپ بھی ہیں۔ کرسمس کی آمد پر عام لوگوں کی طرح انہوں نے بھی اپنی بیٹوں کے ساتھ شاپنگ کی۔ صدر اوباما نے ورجینا میں اپنی بیٹیوں ساشا اور ملیا کو ساتھ لیا اور شاپنگ کے لئے نکل کھڑے ہوئے، کسی سپرسٹور کے بجائے تینوں ایک چھوٹے سے بک سٹور جا پہنچے۔
انہوں نے چند کتابیں خریدیں اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر بھی میڈیا نے انکاپیچھا نہ چھوڑا۔ ایک رپورٹرنے ان سے ملکی معیشت پرسوال کیا تو صدر اوباما نیخوبصورتی سے ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ وہ فیملی کے ہمراہ کرسمس شاپنگ پر ہیں۔