باربار اقتدار میں آنے کی سوچ رکھنے والی پارٹیاں احمقوں کی جنت میں بستی ہیں،روحیل اکبر
Posted on January 21, 2013 By Majid Khan اسلام آباد, لاہور
اسلام آباد+ لاہور : تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعلات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ باربار اقتدار میں آنے کی سوچ رکھنے والی پارٹیاں احمقوں کی جنت میں بستی ہیں آئندہ الیکشن کے موقع پر عوامی حقوق کو غصب کرنے والی پارٹیاں لمبی چھٹی پر چلی جائیں گی۔
گہری سازش کے ذریعے الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے ملکی ترقی اور خوشحالی مفاد پرستوں اور منافقوں سے نجات حاصل کئے بغیر ناممکن ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے دہشت گردی اور لاقانونیت کی عروج پر پہنچ چکی ہے اب ملک میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے اور تبدیلی ہو کر رہے گی اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آر او کے ذریعے ملک میں کرپشن سرطان کی طرح پھیل چکی ہے کرپشن کو ناکام بنانے اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے عوام کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com