بارسلونا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے مسلسل چوتھی بار فیفا ایوارڈ بیلون ڈی جیت کر اٹھائیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
زیورچ میں ہونے والی سال دوہزار گیارہ اور بارہ کے بہترین فٹبالرز کی ایوارڈ تقریب میں یہ تاریخ رقم ہوئی۔ لیونل میسی نے سال دوہزار نو، دس، گیارہ اور اب بارہ میں بیلون ڈی اور ایوارڈ جیت لیا۔ فیفا کے اس بہترین ایوارڈ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کر کے میسی نے لیجنڈ فرانسیسی کھلاڑی مائیکل پلیٹنی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ یہ ایوارڈ سب سے زیادہ چار بار جیتنے والے وہ پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
فرنچ اسٹار نے انیس سو تراسی، چوراسی اور پچاسی میں بیلون ڈی اور کا ایوارڈ جیتا تھا۔ میسی نے اسپینش لیگ، سال 2011 اور 12 سیزن میں سب سے زیادہ 50 اسکور کئے۔ بیلون ڈی اور 2012 کے لئے میسی نے کرسٹیانو رونالڈو اور اندریس انیئستا کو مات دی۔