بارشوں سے بڑی تباہی ہوئی،عالمی برادری مدد کرے،قائم علی شاہ

qaim ali shah

qaim ali shah

سکھر: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے سندھ کے کئی اضلاع میں تباہی مچائی ہے،انھوں نے پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ کے برسات متاثرین کے مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر اور کروڑوں روپے کی املاک کو نقصان بھی پنہچا۔ سندھ حکومت اپنے وسائل بروئیکار لاتے ہوئے بارش متاثرین کی ا مداد میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ساڑھے بارہ ہزار خیمے فوری طور پر طلب کئے ہیں۔ تاکہ سکھر اور خیرپور کے متاثرین برسات کو چھت مہیا کی جاسکے۔