جھاڑ کھنڈ:ماؤ نواز باغیوں کی کارروائی، 15 پولیس اہلکار ہلاک

crpf maoist

crpf maoist

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی تھانے کے انچارج سمیت پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے تقریبا دو سو کلومیٹر دور بھنڈریا کے جنگلی علاقے میں سنیچر کی دوپہر پیش آیا۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب نگر پنچایت کی صدر سشما مہتا کا وفد علاقے سے گزر رہا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے بعد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی۔پولیس ڈائریکٹر جنرل راج کمار ملک کے مطابق ضلع کونسل کی صدر کی گاڑی گزرنے کے بعد جب پولیس کی گاڑی گزری تو بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ اس گاڑی میں پندرہ پولیس اہلکار سوار تھے۔ما نواز باغیوں نے اس حملے کے دوران دھماکے کے بعد زندہ بچ جانے والے سکیورٹی اہلکاروں پرگھات لگا کر فائرنگ کی اور اس دوران زخمی جوان جب گاڑی سے باہر نکلے تو ما نواز باغیوں نے انہیں واپس جلتی گاڑی میں پھینک دیا۔زخمیوں میں سے دو جوانوں ڈینیل جر اور سنیل کمار کو جوگڑھوا کے باشندے ہیں، ما نواز باغیوں نے ابتدائی طبی امداد بھی دی اور پھر وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہوگئے۔