خوشگوار موسم میں ان گنت تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کو داد دینے آتے ہیں اپنے اپنے پیاروں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں میں الگ تھلگ سب سے بارہویں کھلاڑی کو ہوٹ کرتا رہتا ہوں کیا عجب کھلاڑی ہے کھیل ہوتا رہتا ہے شور مچتا رہتا ہے داد پڑتی رہتی ہے اور وہ الگ سب سے انتظار کرتا ہے ایک ایسی ساعت کا ایک ایسے لمحے کا جس میں سانحہ ہو جائے پھر وہ کھیلنے نکلے تالیوں کے جُھرمٹ میں ایک جملہ خوش کن ایک نعرہ تحسین اس کے نام پر ہو جائے سب کھلاڑیوں کے ساتھ وہ بھی معتبر ہو جائے پر یہ کم ہی ہوتا ہے پھر بھی لوگ کہتے ہیں کھیل سے کھلاڑی کا عمر بھر کا رشتہ چھوٹ بھی تو سکتا ہے آخری وِسل کے ساتھ ڈوب جانے والا دل ٹوٹ بھی تو سکتا ہے