بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ملک بھرمیں جہاں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں وہیں عاشقان رسول نے عقیدت کے اظہارکے طورپرکئی من وزنی کیک کاٹے ۔
چنیوٹ میں عاشقان رسول سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تریسٹھ من وزنی کیک تیار کیا ۔کیک کو انتہائی مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ جس پر پاکستان کی تاریخی عمارتوں کے ماڈلز بنائے گئے ہیں۔ کریم سے تیار کئیگئے عمارتوں کے ماڈلز کی تیاری میں پندرہ روز لگے جبکہ باقی کا چالیس فٹ لمبا اور پینتیس فٹ چوڑا کیک صرف چوبیس گھنٹوں میں تیار کیا گیا۔ کیک کی تیاری میں سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ کیک میں بارو سو درجن انڈے مھکن اور دیسی گھی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ کیک کاٹنے کی تقریب صبح وقت صادق چار بج کر اٹھارہ منٹ پر منعقد ہوئی ۔ جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی ۔
جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محبت و عقیدت کے اظہار میں ہر شخص دوسرے سے سبقت حاصل کرنا چاہتا ہے ایسا ہی ایک عقیدت و محبت کا مظاہرہ فیصل آباد میں پینسٹھ من سے زائد وزنی سترہ منزلہ کیک بناکر کیا گیا ۔
لاہورکے علاقے سمن آباد میں عید میلاد النبی کے موقع پر آٹھ سو پاونڈز وزنی کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کے موقع پر محفل میلاد بھی منعقد کی گئی۔