بار کونسل کی نشستوں میں کمی کا فیصلہ وکلاء کے حقوق پر شب خون ہے ، چوہدری ضیاء الرحمن

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بار کونسل کی نشستوں میں کمی کا فیصلہ وکلاء کے حقوق پر شب خون ہے آزادجموں وکشمیر بار کونسل آزادکشمیر کے وکلاء کا اعلیٰ ترین فورم جس میں گورنمنٹ کوخالی لائسنس انرولمنٹ اور دیگر سکیموں سے کروڑوں کی آمدنی ہوتی ہے بار کونسل ممبران کوکوئی تنخواہ یا مراعات نہیں ہیں۔

حکومت اس غیر منصفانہ فیصلہ سے چھوٹی بار کی نمائندگی نہ ہونے لے برابر رہ جائیگی ان خیالات کااظہار وکلاء تحریک کے سرگرم راہنما و سابق صدر بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے اللے تللوں پر اخراجات کم کرکے بچت کرے کوآرڈینیٹر ز کی فوج ظفر موج ختم کرے اگر حکومت نے بار کونسل ممبران میں کمی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وکلاء راست اقدام سے گریز نہیں کرینگے ۔