بازاروں کی چیکنگ متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے اور بعض کو وارننگ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب تحصیلدار بھمبر کے مختلف علاقوں کے بازاروں کی چیکنگ متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے اور بعض کو وارننگ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش ،گوشت ،سبزی فروٹ کی دوکانوں کی چیکنگ جاری ہے گزشتہ روز نائب تحصیلدار چوہدری غلا م محی الدین نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بھمبر کے نواحی گاؤں مکہال ،ماچھیا،موڑھا سدھا ،بڑھنگ ،برسالی ،مغلورہ اور دھندڑ کوٹ کے بازاروں میں گوشت سبزی ،فروٹ ،کریانہ ،بیکری ،گیس اور جنرل سٹوروں کی چیکنگ کی دوران چیکنگ ناقص اشیاء کی فروخت اور زائد ریٹس وصول کرنے اور زائد المعیاد اشیاء فروخت پر متعدد دوکانداروں کو موقع پر نقد ہزاورں روپے جرمانہ کیا جبکہ بعض دوکانداروں کو وارننگ دی گئی یاد رہے کہ بلدیہ بھمبر کی حدود سے باہر پرائس کنٹرول کمیٹی اورکسی مجسٹریٹ کا رمضان المبارک میں یہ پہلا وزٹ تھا جس پر نواحی علاقوں کے عوام نے اس کا خیر مقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔