کراچی (جیوڈیسک)سوئیس حکام کو خط کے متن پر کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو سپریم کورٹ کے ردعمل کا انتظار مارکیٹ میں مندی کی وجہ بن گیا۔ بڑے مالیاتی ادارے مارکیٹ سے سائیڈ لائن ہوگئے۔پیر کو مثبت آغاز اور 15500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے باوجود مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے کے باعث مارکیٹ کاروبار کے اختتام سیشن میں مندی کا شکار ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سوئی حکام کو لکھے جانے والے خط کے متن پر سپریم کورٹ کے ردعمل کے منتظر سرمایہ کاروں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کی۔۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ کا کاروباری حجم بھی صرف آٹھ کروڑ اٹھاون لاکھ شئیرز کی تجارت تک محدود رہا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 77 پوائنٹس تک گرنے کے باعث 15400 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 15375 پوائنٹس پر بند ہوا۔