باطل کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے ،انسانیت کی فلاح اور عدل وانصاف کے قیام کے لئے حسینی طرز فکر اپنا یا جائے ۔نشاط ضیاء قادری
Posted on November 22, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ باطل و غاضبوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے اسلام کی سربلندی اور حفاظت کے لئے حضرت امام حسین کے فلسفے پر عمل کرکے ہم معاشرے کو اسلامی روح کے مطابق درست سمت میں ڈھال سکتے ہیں ،شہداء کربلا نے اخلاق و کردار کی اعلیٰ روایت قائم کی انسانیت کی فلاح اور عدل انصاف کے قیام کیلئے حسینی طرز فکر اپنایا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سادات کالونی ڈرگ روڈ میں امام بارگاہ شہداء کربلا سے 6محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شاہ فیصل سیکٹر کے انچارج ،اراکین سیکٹر کمیٹی ،یونٹ کے ذمہ دران و کارکنان اور بلدیاتی و پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عزادروں اور منتظمین جلوس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کربلا نے حق و صداقت کا پرچم بلند کیا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کلمہ حق بلند کرکے یزید کو ہمیشہ کیلئے نفرت کی علامت بنا دیا۔
انہوں نے کہاکہ خدا کی خوشنودی اور احکام خداوندی کے لئے سر کو کٹا نا حسینیت ہے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں شہداء کربلا کی راہ پر چلتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں سے نبر آزما ہونے کی توفیق عطاء فرمائیں اس موقع پر منتظمین اور عزاداروں نے صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری خصوصاً امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط ضیاء قادری اور متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ درا ن و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر انچارج نے عوام کو یقینی دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق رنگ و نسل علاقائی ترقی اور عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوس عزادران کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ قیام امن ،اتھاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی باہمی تعاون کے زریعے یقینی بنا رہے ہیں ھق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو قائم و دائم رکھ کے اسلام دشمن قوتوںکے عزائم خاک میں ملادیں۔
بعد ازاں 6محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ سادات کالونی سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا نماز مغربین امام بارگاہ کاظمین پر ادا ئیگی کے بعد امام بارگاہ کاظمین سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستے شاہ فیصل کالونی نمبر4کے ڈی اے روڈ اور شاہ فیصل کالونی مین بازار نمبر1سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسین مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4پر اختتام پذیر ہوگیا۔