کوئٹہ سمیت ملک کے زیادہ تر علاقے آج سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آج بارش اور برفباری کاامکان ہے۔زیارت میں پارہ منفی سترہ سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مری میں دو فٹ، پاراچنار، کالام ،راولاکوٹ اور دیر میں ایک فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ کالام اور کوئٹہ میں پارہ منفی سات سینٹی گریڈ پر رہا۔ مظفرآباد، بالاکوٹ میں تیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے زیادہ ترعلاقے تین روز تک شدید سرد ہواں کی لپیٹ میں رہیں گے۔