بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

weather

weather

ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد ہواں کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ،ہزار ہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جو آئندہ چوبیس گھنٹے بھی برقرار رہے گا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور اور پشاور ڈویژن میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔

سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پارا چنار، مری ، مالم جبہ،دیر اور راولا کوٹ میں ایک سے ڈیڑھ فٹ برباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔