بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی فلم اسپیڈی سنگھ کی کامیابی کیلئے گردوارہ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا. اسپیڈی سنگھ اکشے کمار کی پہلی فلم ہے جو بھارت اور کینیڈا میں بنائی گئی ہے۔ فلم میں ایک آئس ہاکی ٹیم اور اس کے حوالے سے کینیڈا میں مقیم بھارتی کمیونٹی میں پیدا ہونے والے معاملات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اکشے کمار کے مطابق فلم آئس ہاکی ٹیم اور باپ بیٹے کے تعلقات پر مبنی ہے۔ اس فلم کو بناتے ہوئے کینیڈا میں مقیم بھارتی کمیونٹی کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں انوپم کھیر، رابرٹ لبرمین اور کیمیلا بیل شامل ہیں۔فلم کا انٹرنیشنل ورژن بریک اوے اوریجنل ورژن کی نمائش سے ایک ہفتہ پہلے تئیس ستمبر کو رلیز کیا جائے گا۔ اکشے کمار کے مطابق فلم کے اسکرپٹ سے متاثر ہوکر انہوں نے کام کی حامی بھری۔