بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں تبو کے نام سے مشہور ”تبسم ہاشمی” نے زندگی کی اکتالیس بہاریں دیکھ لی ہیں۔ہندی سینما میں یادگارآرٹسٹک رولزکرنے والی تبو انیس سو اکہتر میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے انیس سو اسی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ لیڈنگ رول میں تبو کی پہلی فلم “پہلا پہلا پیار” تھی جسے خاص پذیرائی نہ مل سکی۔ انیس سو چورانوے میں بننے والی فلم “وجے پت” نے ان کے کیریئر کو نیا موڑ دیا۔
اس فلم میں شاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئرایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اکیس سال پر محیط فلمی کیریئر میں تبو نے ہندی سینما کولاتعداد خوبصورت فلمیں دیں۔ تبو کو ریکارڈ چار مرتبہ بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
فلم “ماچس” ہویا “بیوی نمبرون” چاندنی بار” ہو یا “چینی کم” تبو نے ہمیشہ خود کو بہترین پرفارمر ثابت کیا۔ ان کی آنے والی فلم “لائف آف پی” ہے۔ انگریزی زبان میں بنائی جانیوالی یہ فلم اکیس نومبر کو ریلیز ہوگی۔