بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نیو دلی منتقل ہو گئیں

Sonam kapoor

Sonam kapoor

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور دہلی کی کالج گرل کا رول ادا کرنے اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے بھارتی دارلحکومت منتقل ہوگئیں۔ چھبیس سالہ سونم آجکل فلم رانجھنا میں اداکار دھنوش کے مقابل فلم میں لیڈ رول کی تیاریوں کے سلسلے میں نئی دہلی میں مقیم ہیں۔ سونم فلم میں شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دہلی میں زیر تعلیم ہے۔

فلم کے ہدایت کار نے سونم کو ہدایت کی ہے کہ وہ دارالحکومت کے کا لجوںمیں زیر تعلیم لڑکیوں کے عادات واطور اور انکے اٹھنے بیٹھنے کے انداز کا بغور مشاہدہ کریں۔ تاکہ وہ فلم میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرسکیں۔ سونم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شہر کے نواح میں اپنی خالہ کے فارم ہاس میں آئندہ کئی ماہ تک مقیم رہیں گی۔