بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کی 46 ویں سالگرہ

Bobby Deol

Bobby Deol

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ اداکار بوبی دیول آج اپنی46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔27 جنوری1967 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے وجے سنگھ دیول عرف بوبی دیول نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1977میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلم دھرم ویر سے کیا۔

تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی فلم برسات تھی جو 1995میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعدبوبی نے بیشمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے Gupt: The Hidden Truth، سولجر ، بادل ، چمکو ، اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو ، جھوم برابر جھوم ، اپنے سمیت کئی فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا۔

حال ہی میں بوبی دیول نے اپنے والد دھرمیندرا اور بھائی سنی دیول کے ساتھ فلم یملا پگا دیوانہ میں کام کیا ہے جسے باکس آفس پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔