بالی ووڈ بگ بی کی آج 70 ویں سالگرہ

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپراسٹاربگ بی امیتابھ بچن آج اپنی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں مگران کی ہر فلم میں اداکاری کا رنگ آج بھی جواں ہے۔ امیتابھ ہری ونش بچن نے گیارہ اکتوبرانیس سوبیالیس کوجنم لیا اور سترکی دہائی میں ہندی سنیما گھروں کے پردے پر جارح نوجوان کے طور پر پیش ہوئے۔ تاہم شروع میں انہیں وہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جو اسی کی دہائی میں ملی ۔

امیتابھ بچن نے ایک سو اسی کے قریب فلموں میں کام کیاجس کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات سے نوازگیا اور حال ہی میں انہیں بھارت کا سب سے بڑا اعزاز پدما شری بھی دیا گیا۔