بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان نہیں کھیلیں گے اپنی زندگی سے۔۔ صحت کی خاطر سگریٹ نوشی ترک کردی۔ کہتے ہیں چھٹتی نہیں ہے ظالم منہ سے لگی ہوئی لیکن سلمان خان پریہ بات پوری نہیں اترتی جو ایک بار کہہ دیں تو اپنی بھی نہیں سنتے۔
سلو بھائی فلموں کی کامیابی کا جشن مناتے مناتے ہوگئے بیمار۔ ان کی صحت کی خرابی کی وجہ بنی سگریٹ نوشی۔ جان سے جانے کا خوف سلمان کو پریشان کرگیا۔ انھوں نے سوچا کہ جان ہے تو جہان ہے۔ اس لئے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔