برازیل میں بتیسواں ہفتہ فیشن اختتام پذیر ہو گیا جس کے چوبیس شو کے دوران ماڈلز نے نئے اور جدید لباس کی نمائش کی۔ برازیل کے شہر سا پالو میں فیشن ویک کے آخری روز ماڈلز نے ریمپ پر موسم سرما کے ملبوسات کے رنگ بکھیرے۔ پورا ہفتہ برازیل میں جاری رہنے والا رنگا رنگ فیشن ویک جاذب نظر رہا۔ اس فیشن ویک میں چوبیس شوز کیے گئے جس میں جاپان، فرانس، جرمنی، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔